پشتونخوا میپ ینگ ڈاکٹر ز کیساتھ ہے، محمود اچکزئی

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ڈاکٹرز حفیظ مندوخیل، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر مدثر نواز اشرفی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر کلیم کھوسہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ڈاکٹر بہادر شاہ، پیرا میڈیکس سٹاف کے نصیب اللہ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر جعفر و دیگر شامل تھے۔ ،اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری عبدالرحیم زیاتوال،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور پشتونخوامیپ کے سینیٹر سردار شفیق ترین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹرز نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری، ایم ٹی آئی کے قانون و دیگر سے متعلق آگاہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات سے متعلق قرار داد بھی منظور کرلی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں