70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل کو صیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائے گا کسی بھی علاقے اور حلقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے بانی رکن سینیٹر سعید احمد ہاشمی صوبائی وزرا سردار محمد صالح بھوتانی مبین خان خلجی رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اتوار کے روز یہاں ان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لیئے عوام کا مفاد اور انکی عزت و احترام سب سے زیادہ مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے چیک پوسٹوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات کا تدارک کرتے ہوئے 70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن ایک واضع پالیسی اپناتے ہوئے ضروری چیک پوسٹوں کو مشترکہ بنایا جارہاہے جہاں متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے اور عوام کے لیئے ہر قسم کی سہولت دستیاب ہو گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زراعت اور صنعتیں نہ ہونے سے روزگار کے مواقعوں کی کمی ہے اور اگر روزگار کے دستیاب زرائع بھی نہ رہیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا اس بات کے پیش نظر سرحدی تجارت کو کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے گھروں کے چولہے نہ بجھنے پائیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے شمالی علاقوں کی ترقی کا پیکج دینے کے ہمار ے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے اور جلد اسکا اعلان ہوگا صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی نے شمالی بلوچستان پیکج،چیک پوسٹوں،سرحدی تجارت اور ترقیاتی عمل کے حوالے وزیراعلیٰ کے واضع کو موقف کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں