امریکا میں کووڈ 19 کی دوسری لہر تباہ کن ہو گی، ہیلتھ چیف

واشنگٹن: امریکا کے ہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ زیادہ تباہ کن ہو گا کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر موسمی نزلہ زکام کے سیزن میں آئے گا۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے ہی تیار رہیں اور ضروری طبی ہدایات پر عمل کریں۔ امریکا میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ ہو چکی ہے جبکہ چوالیس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں