پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں،نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاوں گا، مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے ہیں، وہ پاکستان میں“ساکر سٹی”بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو“لوکل سے گلوبل”تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا، پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے، پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے، نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاوں گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ مائیکل اوون کی شمولیت پر عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کیلئے حوصلہ افزاء خبر ہے، کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو گی، انہوں نے کہا کہ نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے، کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں