وفاق غیر سنجیدہ رویہ ترک کر کے عملی اقدامات اٹھائے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام نہ کیا تو باقی صوبے اس عالمی وباء کی لپیٹ میں آجائیں گے اور مزید سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا حکمرانوں کا رول مجرمانہ ہے بلوچستان گزرگاہ ہے وفاق کو سب سے زیادہ بلوچستان میں سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھائیں بلوچستان حکومت کی بس کی بات نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاق کو حقیقت میں بلوچستان سے کوئی سروکار نہیں ہے پورے پاکستان میں بلوچستان سے لاکھوں افراد گئے سب سے زیادہ بلوچستان کو توجہ دیتے وفاق کو بلوچستان کیلئے خصوصی پیکج دینا چاہیے کوئٹہ میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں باقی اضلاع میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے بلوچستان حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ کمشنروں کو پیسے ریلیز کر دیئے ہیں عوام تک راشن اور امدادی رقوم نہیں مل رہا ہے غریب عوام کا کمر ٹوٹ گئی ہے اور سابق وزیر کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں پتہ نہیں حکمران بلوچستان کو کس طرف لے جارہے ہیں اس سنگین صورتحال میں بلوچستان کے ساتھ غیروں کی طرح سلوک کیا جارہا ہے وفاق کا مجرمانہ رول ہے بلوچستان میں اس وباء کا روک تھام نہ کیا تو باقی سارے صوبے کورونا وائرس کے لپیٹ میں آجائینگے اور مزید سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا بلوچستان گزرگاہ ہے وفاق غیر سنجیدہ رویہ ترک کر کے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کی وفات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایک اچھے اور مخلص سیاستدان سے محروم ہوگئے اللہ پاک ان کے درجات کو بلند کرے اورسوگواروں کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں