حق کی آواز نہ سنی جائے تو احتجاج کرنا پڑتا ہے، سراج الحق
تربت(انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے, گوادر کے لوگوں نے ہر فورم پر اپنے حق کیلئے آواز بلند کی مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی اسلئے گوادر آج سراپا احتجاج ہے, گوادر کے لوگ اپنے حق کیلئے سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں انکے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں,انہوں نے کہا کہ ان پر عملدرآمد کیا جائے, جماعت اسلامی نے ہر وقت بلوچستان کے جائز مطالبات کو ایوانوں میں اٹھایا ہے, حق دو تحریک میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے, بلوچستان معدنیات سے مالا مال رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے مگر یہاں شرح غربت 71 فیصد ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور محب وطن ہیں, بلوچستان کے لوگوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے, پاکستان کے تعمیر میں بلوچوں کا اہم کردار ہے جن کے ہم شکر گزار ہیں, بلوچستان کے نوجوان بیروزگار ہیں, زرعی زمین ہونے کے باوجود یہاں کی زمین بنجر ہیں


