قلات، شورپارود میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

قلات:قلات کے علاقے شور پارود میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ موبائل فون سروس منقطع، لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے شور، پارود کے مقام پر نصب یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا دھماکے کے بعد مذکورہ علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں