چورنجی مائینز کمپنی کے ملازم سے دو لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار

دالبندین:دالبندین سے چاغی جانے والے نجی مائینز کمپنی کے ملازم لیاقت علی سے نا معلوم افراد دو لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چاغی میں قاری مشین کے قریب اس وقت پیش آیاجب نجی کمپنی کا ملازم لیا قت علی دالبندین میں ایک بینک سے رقم نکال کر واپس جارہا تھا کہ راستے میں لٹ گیا۔ لیویز فورس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں