یوسف مستی خان کی گرفتاری کیخلاف اے ڈبلیو پی ،بی وائی سی اور متحدہ محاز کا کراچی میں احتجاج کا اعلان
تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی, بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ و بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو گوادر میں بلوچستان پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کے خلاف آج جمع نماز کے بعد کراچی پریس کلب کے سامنے عوامی ورکرز پارٹی, بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ متحدہ محاذ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا. عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما حفیظ بلوچ اور بلوچ متحدہ محاذ کے رہنما اکبر ولی روزنامہ انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئےبزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان گورنمینٹ ایک بزرگ سیاستدان کو گرفتار کرکے جمہوری اقدار کو پامال کیا ہے, تنقید کرنا غداری نہیں ہر شہری کا جمہوری حق ہے. انہوں نے کہا یوسف مستی خان نے اپنی زندگی اس ملک کے مظلوم عوام کو انصاف اور معاشی برابری کی فراہمی کے لئے صرف کی ہے, وہ جمہوری جدوجہد کی علامت ہیں. انہوں نے کہا یوسف مستی خان قابل احترام سیاسی رہنما ہیں انہوں نے اس سے پہلے کئی بار عوام کے لئے جیل کی سختیاں برداشت کی ہیں, وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں. یوسف مستی خان کو اس طرح غداری کے الزامات لگا کر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے, انہوں نے کہا اپنے قائد کی گرفتاری سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے, ہم اس گھناؤنے عمل کے خلاف آج بعد نماز جمع 3 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے


