گوادر میں حق دو تحریک کی ریلی، عوام کا سمندر امنڈ آیا

گوادر(انتخاب نیوز)حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھے، عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گوادر کی مین شاہراہ پر آئے جہاں ریلی نے ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی، ریلی کے شرکاء نے خطاب کا خطاب جاری ہے، ریلی کی قیادت بلوچستان حق دو تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان کر رہے ہیں، جن کی تحریک گزشتہ 26ویں دن سے دھرنے کی شکل میں گوادر میں جاری ہے۔ مبصرین کا خیال ہےکہ یہ گوادر ہی نہی بلکہ بلوچستان کی سب سے بڑی ریلی ہے۔ دوسری جانب گوادر دھرنے میں خواتین بیٹھے ہوئے ہیں۔جبکہ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی بھی تعداد نے شرکت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں