مستونگ، بارتیوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق،بچوں و خواتین سمیت 24افراد زخمی
مستونگ (انتخاب نیوز) قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڈی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 24 سے زائد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے منگچر جانے والے باراتیوں کی ویگن قومی شاہراہ پر لدھا شارجہ ہوٹل کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر الٹ گی اس افسوسناک حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 24سے زائد مرد،خواتین و بچوں سمیت زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم نے ایمبولینسیس کے ذریعے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کروا دیا۔
Load/Hide Comments


