کوئٹہ: انسانی حقوق، سول سوسائٹیز اور وکلاء کا خواتین کوہراساں کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)انسانی حقوق، سول سائٹیز اور وکلاء کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،احتجاج میں گرفتار ملزمان کو سخت اور کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا، مفرور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، تحفظ دو تحفظ دوخواتین کو تحفظ دو کے نعرے لگائے گئے،مظاہرین نے کہا کہ حکومت ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لے
Load/Hide Comments


