جماعت اسلامی کی مرکزی کال پر نوشکی میں یوم یکجہتی بلوچستان منایا گیا
نوشکی(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کی اپیل پرملک بھر کی طرح نوشکی میں بھی گودار حق دو تحریک و مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی و مظاہرہ کیا گیا، گوادر دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے نوشکی میں افضل المدارس سے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل کے سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گل خان نصیرچوک پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نیگوادر حق دو تحریک کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر مظاہرین سیجماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل نائب امیر مولانا محمد قاسم مینگل. حاجی عبید اللہ مینگل۔عابد حسین اور دیگر نے گوادر حق دو تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا بلوچستان سمیت خصوصاگوادر کے عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلیے مولاناہدایت بلوچ کی قیادت میں احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق حکومت ہر دور میں بلوچستان کو نظراندا کیا ہے گوادر کے عوام پینے کے پانی سے محروم اور ان پرروزگار کے دروازے بند کررہے ہیں مقامی لوگ پریشان ہیں گوادر کے سمندر میں لوگ مچھلی کے کاروبار کرتے تa§ے ٹرالرمافیاں ان سے مچھلی کیکاروبار کو چھین لیا ہے منشیات عام ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے گوادر میں عوام اپنے مطالبات کیلییجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرہٹری مولاناہدایت الرحمن کی قیادت میں گزشتہ 28روز سیدھرنا دے کر بھیٹے ہیں لیکن حکومت تاحال ان کے جائز مطالبات حل نہیں کرتے انہوں نے کہا مولاناہدایت الرحمن اور گوادر کے عوام ریاست کے خلاف بلکل نہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی چاہتے ہیں مخالفین افواہ پھیلا رہے ہیں مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر گوادرسمیت پورے بلوچستان کے حقوق کیلیے احتجاجی مظاہرجاری ہیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئے ہیں اورمسائل کے حل کی بجائے صوبائی حکومت دھرنا پولیس فورس کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کیلے ہروقت آواز بلند کی ہے عوام حق اور باطل کا فرق ضرور کریں گے بلوچستان کے عوام پہلے سے محرومی کا شکار ہے گوادر کے عوام پر فورس کی لشکرکشی خطرناک ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف ایف آئی آر فوری طورپرختم کیا جائے اور وفاقی اور صوبائی حکومت گوادر دھرنے کے شرکاء کے جائز مطالبات تسلیم کیا جائے


