پنجگور، مسلح تنظیم کی قیادت سے اپنے لوگوں کے قتل کی وضاحت چاہتے ہیں، اہلخانہ کی پریس کانفرنس
پنجگور:پنجگور پیر جہلگ واقع میں جاں بحق ہونے والے حمزہ بلوچ امان اللہ خلیل احمد شعیب بلوچ دا بلوچ کے رشتہ اور انکے والد غلام جان،حاجی بلال،عبدالواحد، ماسٹر یاسین نے آپنے قوم خاندان کے ہمراہ ایک پر ہجوم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے مظلوم تھے انہیں بے گناہ شہید کیا گیاہے ہم کو کسی ادارے کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے معاشرے میں مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو ہر کوئی اپنے قول و فعل کے زمہ دار خود ہیں اگر ہمارے بچوں کو کسی سے تعلق تھا تو ہمیں بتایا جاتا انہیں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کرتے دو دن تین دن مہینے تک حراست میں لے کر معلوم کرتے یوں انہیں گرفتار کرکے انہیں قتل کرکے سڑک پر لاکر پھینک دینا گاڑی جلانا سمجھ سے بالاتر ہے کچھ بھی ثبوت کا نہ ہونا اور نہ ہی اس سے قبل اسکے بعد ہمیں کسی قسم کا کوئی ثبوت و اطلاع دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس دن پکنک منانے گئے ہوئے تھے ان کے پاس صرف شکاری شارٹ گن تھا اور جنگی کسی قسم کا کچھ نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس قسم کے لوگ تھے انہیں کسی سے کوئی تعلق تھا نہ کسی دوسرے غرض سے گئے ہوئے تھے انہیں اداروں کے نام سے الزام لگانا بے بنیاد ہے ہم غریب لوگ ہیں اپنی غریبی کرکے گھر کا چولہا چلارہے ہیں کبھی پیسوں کی خاطر کسی کو نقصان نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم بلوچ لوگ ہیں اپنے بلوچ ہونے کی عزت و غیرت سے جی رہے ہیں سہارا محلے کے لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے آج تک کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے ہم بلوچ سے ہیں بلوچ ہم سے ہیں جن پانچ بندوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے انکا تعلق بھی بلوچ قوم سے انکی بھی کمی بلوچ قوم سے ہوئی ہے ہم مسلح تنظیم سے واضاحت چاہتے ہیں کہ انہوں نے کس جرم کی سزا میں ہم سے ہمارے بچے چینے کر بے دردی سے انہیں شہید کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں پروم واقع سے جوڑنا درست نہیں ہے نہ ہی یہ واضح ثبوت ہے اس سے قبل بھی زاہد کو شہید کیا گیا کوئی واضح ثبوت نہیں دیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم بدلا لینے والوں میں سے نہیں کہ ہم کسی سے بدلا لیں ہم نے ہر فیصلہ خدا پر چھوڑ دیا ہے مظلوم کا حق دہندہ وہی خالق ہے لیکن ہم مسلح تنظیم کے اعلی قیادت سے اپنے بے گناہ بچوں کی بے وجہ شہادت کی ثبوت مانگنے کا حق رکھتے ہیں تاکہ انکے پلیٹ فارم میں موجود ان عناصر کا پتہ چلے جو بے گناہ لوگوں کو بغیر کسی تصدیق کے شہید کررہے ہیں تاکہ کوئی دوسرا بے گناہ انکے ہاتھوں قتل نہ ہو۔


