بلوچستان میں پاکستان مخالف بیانیہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان مخالف بیانیہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کا ادراک کرنا ضروری ہے کہ خود سے لاپتہ ہونے والیمسنگ پرسنز کیلئے ایک مربوط مہم چلائی جا رہی ہے، انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان مخالف بیانیہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہا ہے۔ حال ہی میں مسلح تنظیم نے پنجگورمیں 5افراد اور ڈیرہ بگٹی میں 4افراد کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 2005سے لیکر اب تک مسلح تنظیموں نے کئی لوگوں کو اغواء کیا اور صرف گزشتہ ماہ ہی ڈیرہ بگٹی میں غریب بگٹیوں سے تاوان کی غرض سے لاکھوں روپے وصول کئے۔ ریاستی اداروں کو حالیہ خطرے سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیئں جبکہ یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ اختر مینگل اور دیگر مسلح تنظیموں کے ظلم جبر اور زیادتیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں