ویڈیو سکینڈل میں ملوث عناصر کو قرار واقع سزا دی جائے، جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی نے ایک خاتون کی عزت کی خاطر اپنے شاہانہ زندگی چھوڑ کرے پہاڑوں کا رخ کیا لیکن کوئٹہ میں بچیوں کو بلیک میل کرکے ان کے فحش ویڈیو بنانے والے پورے گینگ کو گرفتار کرکے اُسے عبرتناک سزا دکی جائے مجرموں کی پشت پناہی کرنے والوں میں سے کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جمہوری وطن پارٹی کا روز اول سے موقف واضح ہے کہ خواتین سکینڈل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعے سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کے جرأ ت نہ ہو انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے سکینڈل سامنے آنے سے سب کی آنکھیں جھک گئی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی حکومت اس گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہ بھرتی جائے بلکہ شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو ایسی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں