وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے شہباز گل کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
شہباز گل کا کہنا تھاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
Load/Hide Comments