کٹھ پتلی حکومت خود مسئلہ ہے مسئلے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل جنم لیتی ہے،حافظ حمداللہ
کوئٹہ : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ گوادر کے باسی تیس روز سے احتجاج پر ہے جس میں ہزاروں خواتین بھی شریک ہے۔گوادر عوام کے مطالبات جائز اور اس کے حصول کیلئے احتجاج کرنا ان کا جمہوری،آئینی حق ہے۔ گوادر کے عوام تعلیم صحت تو دور کی بات پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہے، ان کی معاشی اور زندگی کی بنیادی ضروریات سمیت جائز مطالبات حلْ کرنا ریاست اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اب عمران خان نے احتجاج کا نوٹس لیا ہے مگر عمران خان نے جس مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔ وہ مسئلہ حل نہیں بلکہ مزید گھمبیر ہوجاتا ہے۔ مہنگائی کا عمران خان نے اڑتالیس دفعہ نوٹس لیا مگر مہنگائی میں مزیداضافہ ہواہے۔اب تو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان تمام دیگر ممالک سے سستا ہے عمران خان گوادر احتجاج کا نوٹس لے کر کل یہ شخص کہے گا کہ گوادر میں کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔ ساڑھے تین سال سے یہ کٹھ پتلی حکومت خود مسئلہ ہے مسئلے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل جنم لیتی ہے۔


