کورونا ریلیف فنڈ: عطیات کی وصولی کیلئے ‘احساس ٹیلی تھون’

ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگنے والی پابندیوں سے متاثر افراد کی مدد کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں عطیات وصول کرنے کے لیے ملکی تاریخ کی بڑی ٹیلی تھون ‘احساس ٹیلی تھون’ کا آغاز ہوگیا ہے۔ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر ہورہی اس ٹیلی تھون کا مقصد ضرورت مندوں کے لیے امداد اکٹھا کرنا ہے۔اس احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان خود شریک شرکت ہیں جبکہ ان کے علاوہ مذکورہ ٹیلی تھون میں ملک کے معروف صحافی حامد میر، کامران شاہد، منصور ملک، کاشف عباسی، ندیم ملک، محمد مالک اور سمیع ابراہیم بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں