شدید دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار
راولپنڈی/لاہور:شدید دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی 47up رحمان بابا ایکسپریس 5گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 up پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی 43up شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے سے تاخیر کا شکار جبکہ 13up عوام ایکسپریس 4 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی7up تیز گام ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی اور ملکوال کے درمیان چلنے والی 17upملت ایکسپریس 2 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی9up علامہ اقبال ایکسپریس اور 5upگرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی 39جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے گاڑیاں مزید لیٹ ہو سکتی ہیں۔
س


