کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق 5زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئٹہ میں شارع اقبال قندھاری بازار میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق3خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب قندھاری بازار میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں بم نصب کیا تھا جو ریمونٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد جاں بحق جبکہ نواب خان ولد باز محمد،مسماۃزرب شاہ،دختر عبداللہ،، مسماۃ تجلہ دختر عبداللہ، محمد صائم،ولد عبداللہ،نعمت اللہ ولد حاجی خان، عبداللہ ولد محمد مقیم جبکہ ایک خاتون جس کا نام معلوم نہ ہوسکے زخمی ہوگئے زخمیوں کوسول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی گئی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گیرے میں لیکر شوائد اکٹھے کئے گئے ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکے سے چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتاری کا ہدایت کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں