ایرانی بلوچستان , نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

چابہار ایرانی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک بلوچ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوءی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چابہار میں عیدگاہ کے قریب ایک نوجوان کی لاش ملی ہے تاہم مقتول نوجوان کے بارے میں مفصل معلومات میسر نہیں ہوسکیں اور نا ہی قاتلوں کے بارے میں کوئی سراغ مل سکا۔ اب تک قتل کی وجوہات کا بھی کسی کو علم نہیں ، مقتول حلیہ سے بلوچ لگتا ہےتاہم ایرانی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کی اموات کوئی نئی بات نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں