کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی ہے،فضل الرحمن،نواب رئیسانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کوئٹہ (انتخاب نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے بات چیت، پہلے بھی یہاں آتا رہا ہوں ہمیشہ یہاں عزت ملی ہے،جب بھی کوئی پارلیمانی معاملات درپیش ہوئے تو نواب اسلم رئیسانی نے ہمارا ساتھ دیا ، نواب صاحب نے چائے کی دعوت دی چائے میں اتنی مٹھاس تھی کہ چینی کی ضرورت نہیں پڑی، نواب صاحب ملکی اور صوبائی سیاست کو بڑے اچھے سے جانتے ہیں، افغانستان کے سیاسی طور پر حل چاہتے ہیں، نا میں کسی کا غلام ہوں طاقت ور کا ساتھ نہیں دیتا، اگر انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے تو پھر گوانتاناموبے جیل کا بھی جواب دینا ہو گا، پورے ملک میں کارکنوں کی سطح پر پی ڈی ایم کی تیاریاں جاری ہیں ، کچھ بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے معمالات رکے تھے تاہم پھر شروع کر رہے ہیں، جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں، جو قوتیں جمعیت کے سامنے رکاوٹ بنتی ہیں وہ علماء کرام کو آگے آنے نہیں دینا چاہتیں، ہم ان قوتوں سے بہتر ملک چلا سکتے ہیں، جب امریکہ آج طالبان سے مذاکرات پر آمادہ ہو گیا تو ہم پر کیوں اعتراض ہے، کے پی کے بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی ہے ، اگلے سال میں انتخابات سے متعلق پر امید رہنا چاہیئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں