ایران میں ایک اور بلوچ سیاسی کارکن کو پھانسی دیدی گئی

سراوان ایران میں ایک اور بلوچ سیاسی کارکن کو پھانسی دیدی گئی تفصیلات کے مطابق ایران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایران میں حکومت مخالفت کے مقدمے گرفتار عبدالباسط نامی بلوچ سیاسی کارکن کو ایران میں پھانسی دیدی گئی، پیر کے روز ایران کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی عبدالباسط کی عمر 30سال بتائی جاتی ہے، واضح رہے کہ ایرانی بلوچستان میں مقیم بلوچ وہاں کی حکومت سے نالاں ہیں، گزشتہ چند مہینوں سے ایرانی بلوچستان میں مقامی افراد کو پر اسرار طریقے سے نشانہ بنایا جانے سے وہا ں کی آبادی انتہائی خوف کا شکار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں