خضدر، صفائی کا فقدان، شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل
خضدار(انتخاب نیوز) خضدار کے سٹی علاقوں میں صفائی کا فقدان گلی گلی کچروں کی ڈھیر میں تبدیل میونسپل کارپوریشن سوشل حکام میڈیا کے فوٹو سیشن تک محدود شہر کی صفاء کیلئے سالانہ کروڑوں کی بجٹ کہاں خرچ ہورہی ہے اس پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی و سیاسی حلقوں نے روزنامہ انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں نے کہا میونسپل کارپوریشن میں سالانہ کروڑوں روپئے شہر کی صفاء کیلئے آتے ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں شہر کچروں کی ڈھیر بن چکی ہے خضدار کے سٹی ایریاز شہر کے نالیوں کی ناقص صورتحال پر عوام کو ترس آرہی ہے مگر حکام خواب خرگوش میں ہے میونسپل کارپوریشن کے چند جمادار رات 8 بجے کے بعد مخصوص ایریاز کو جھاڑو لگاکر فارغ ہوتے ہیں باقی شہر کے روڈز گلیاں سڑکیں کچروں کی ڈھیر میں تبدیل ہوگء ہے میونسپل کارپوریشن سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کرکے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں شہر کے صفاء کیلئے جو سالانہ رقم آرہے ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں شہر کے صفاء اور روڈوں کی کشادگی ریپئرنگ اور نالیوں کو بنانے کے پیسے محکمہ لوکل گورنمنٹ شہر پر خرچ کریں عوام کو ہر چیز کا پتہ ہے میونسپل کارپوریشن خضدار شہر کے صفاء روڈوں اور نالیوں کیلئے سالانہ حکومتی بجٹ کہاں خرچ کررہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان وزیر بلدیات بلوچستان سیکٹریری بلدیات بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے خضدار شہر کے گلیوں نالیوں روڈوں کی عدم صفاء کا نوٹس لیکر عوام کو گندگی غلاظت سے چھٹکارا دلاکر شہر کے صفاء کو یقینی بنانے کی احکامات جاری کریں۔


