شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مو?ثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں