ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد، نٸی کابینہ کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیٹی کا قیام

خضدار (پ ر) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین فضل یعقوب بلوچ منعقد ہوا جس میں اکثریتی عہدیداران نے شرکت کی جہاں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے. اجلاس کی نظامت تنظیم کے جنرل سیکریٹری قدیر شیخ نے سنبھالے اور انہوں نے تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کیا جس کا بغور جائزہ لیا گیا اس پر تنقیدی تبصرہ بھی کرنے کے بعد مختلف فیصلے کرلیا گیا.رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال ایس ایس ایف کی رہنمائی، کیریئر کائونسلنگ اور آگاہی مہم کی وجہ سے خضدار سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے بلوچستان اور بلوچستان سے باہر پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور اسلام آباد میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں. ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ تحلیل ہوئی2022 کے پہلے ہفتے میں نئے کابینہ کا اعلان کیا جاۓ گا۔ آنے والے کابینہ کے تشکیل کیلۓ الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا. ترجمان نے اپنے جای کردہ پریس رلیز میں کہا کہ خضدار کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ساتھیوں کے اصرار پر متفقہ طور پر تنظیم کو خضدار سے باہر بلوچستان بھر میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا. رواں سال تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سنگت نعیم بلوچ کا رکنیت ختم کردیا گیا تھا جسکے بعد سنگت نعیم بلوچ نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوۓ حال ہی میں اپنے رکنیت بحالی کیلئے اپیل کی اور یقین دہانی کرایا کہ وہ آٸندہ تنظیم کے آٸین اور نظم وضبط کا پاپند رہے گا۔ جس پر تنظیم کے مرکزی کابینہ نے مشاورت کے بعد سنگت نعیم بلوچ کا رکنیت بحال کیا. آخر میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں