سوراب، متعدد علاقے امدادی راشن سے محروم، متاثرین کی نو ٹس لینے کی اپیل

سوراب:سوراب انتظامیہ کاگھرگھرراشن پہنچانے کادعویٰ محض دعوایٰ ثابت ہوا،ضلع کے دیہی علاقوں مولی،جیوا،آڑچنولاکھوریان اورماراپ کے غرباء ومساکین تاحال امدادی راشن سے محروم،عوامی حلقوں کاحکام بالاسے نوٹس لینے کی اپیل،رپورٹ کے مطابق سوراب انتظامیہ کے گھرگھرراشن پہنچانے کے بلندوبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،سٹی کے چندگھرانوں میں رات کی تاریکی میں راشن تقسیم کرنے والی انتظامیہ تاحال دیہی علاقوں کے ہزاروں لاچارغریب اورمساکین پرتوجہ دینے سے قاصر،علاقے میں مسافرٹرانسپورٹ پرپابندی کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں لوگ و باء کے بجائے بھوک سے پریشان مرکزی وصوبائی حکومت کی واضح احکامات کے باوجودسوراب انتظامیہ تاحال لاک ڈاؤن سے متاثرطبقات کی دادرسی کے لئے سنجیدہ اورعملی اقدامات سے قاصرنظرآرہی ہے خصوصاضلع کے دیہی علاقوں مولی جیوالاکھوریان آڑچنوماراپ جہاں کے لوگ مسافربردارگاڑیوں پرپابندی کی وجہ سے اپنے علاقوں میں محصورہوکررہ چکے ہیں جنہیں شہروں تک رسائی اورراشن کی خریداری میں سب سے زیادہ مشکلات کاسامناہے مگرسوراب انتظامیہ راشن تقسیم کے عمل میں مذکورہ علاقوں کاتاحال مسلسل نظراندازکرنے کی پالیسی پرعمل پیراہے جس سے یہاں کے لوگوں کے مصائب میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے،انتظامیہ کی جان ب سے مستحقین کوراشن فراہمی کاعمل نہ صرف مبہم بلکہ اب تک صرف سٹی کے چندگھرانوں تک ہی محدودہے لاک ڈاؤن کوایک ماہ کاعرصہ گزرجانے کے باوجودضلع کے دیہی علاقے تاحال انتظامیہ کی عملی توجہ سے محروم ہیں،علاقے کے عوامی وسماجی حلقوں سے صوبائی حکومت اورمنتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ سوراب کے دیہی علاقوں میں راشن فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لاک ڈاؤن سے شدیدمتاثریہاں کے ہزاروں مستحق غرباء کی مشکلات کاازالہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں