سنجاوی، تالاب میں دو بچے ڈوب گئے، ایک کو زندہ نکال لیا گیا

سنجاوی(انتخاب نیوز)سنجاوی میں تالاب میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق، تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل سنجاوی کے کلی تاندوانی میں پیش آیا جہاں پر دو بچے جن کی عمریں 8 اور 12 سال تھے پانی کی تالاب میں ڈوب گئے جن کو گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالے جن میں ایک بچے نے زندگی کی بازی ہاری جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹ لگی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں