ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ حاصل کرنا صوبے کے عوام کا بنیادی حق ہے، صوبائی محتسب

کوئٹہ؛ صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ حاصل کرنا صوبے کے عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حوالے سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں میں تعمیر و ترقی کیکاموں سے کسی بھی شخص یا علاقہ کو بلاوجہ محروم نہیں رکھا جا سکتا لہذا اس حوالے سے کہیں سے کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو ایسے عناصر کے خلاف خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے جان محمد کی شکایت کے ازالہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، صوبائی محتسب کے ترجمان کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے شخص جان محمد نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایک منصوبے کے تحت کچی کالونی میں کچا روڈ پر ٹف ٹائلز لگاتے ہوئے اس کے گھر اور دکان کے سامنے ٹف ٹائلز نہیں لگائے گئے اور اس حوالے سے انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور پیٹی ٹھیکیدار کو درخواست بھی کی لیکن اس کے گھر اور دکان نظر انداز کیا گیا۔ دریں اثناء صوبائی محتسب کے حکم پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب آفس نصیر آباد علی رضا مگسی نے شکایت کنندہ کے کیس کی مکمل تحقیقات کے بعد لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ درخواست گزار جان محمد کے شکایت کا ازالہ کرکے رپورٹ صوبائی محتسب کو پیش کریں، بعدازاں لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے صوبائی محتسب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے گھر اور دکان کے سامنے ٹف ٹائلز لگانے کے بعد رپورٹ صوبائی محتسب کو پیش کی، اپنے شکایت کے ازالہ پر جان محمد نے بذریعہ خط شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں