بلوچستان، حکومت اور علماء کرام کے درمیان 18نکاتی تجاویز پر اتفاق

کوئٹہ:بلوچستان میں علماء کرام اور حکومت کے درمیان 18نکاتی تجاویز طے پاگئے آج سے مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کی ادائیگی کی اجازت مل گئی حکومت کی جانب سے ایس او پی پرعملدرآمد نہ کرنے والے مساجد کے پیش امام کیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مساجد کو دوبارہ بند کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج سے مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازکی ادئیگی کی اجازت دے دی گئی حکومت اور علماکے درمیان 18نقات پر اتفاق ہو گیا مساجد میں نماز کی ادائیگی کی ایجازت ملنے کے بعد کوئٹہ میں ایک ماہ کے بعد نماز جمعہ جابا جماعت اداکی گئی حکومت کی جانب سے تمام مساجد کو تجاویز دی گئی ہے کہ مساجداور امام بارگاہوں میں قالین نہیں بچائی جائیں 50سے زاہد عمر، نابالغ بچے اور گھانسی نزلہ بخار سے متاثر ہ افراد مساجد نہ جائیں صف بندی کا اہتمام کرتے وقت دو نمازیوں میں 2افراد کا فاصلہ رکھنا بھی تجاویز میں شامل ہے حکومت کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی میں طے پایا کہ مساجد کو بند نہ کیا جائے مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران 2 افراد کے درمیان 2 افراد کا فاصلہ ہوگا آج مساجد میں میڈیکل اصولوں کے پابند مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جائی گی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مساجد کے 18نکاتی لائے عمل پر عملدآمد کرایا جا رہا ہے حکام کے مطابق ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرانے والے مساجد کے پیش امام کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مساجد کو دوبارہ سے بند کرایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں