ڈیرہ اللہ یار، ڈریج نالہ میں 20فٹ چوڑا شگاف، مقامی آبادی زیر آب آنے کا خطرہ

جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار میں منی بائی پاس کے مقام پر ڈرینج نالے میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا مقامی آبادی زیر آب آنے سے قبل ہی انتظامیہ نے ڈرینیج عملے کے ہمراہ شگاف کو بند کرنے کا کام شروع کروا دیا گزشتہ شب ڈرینیج نالے میں پانی کا دباو بڑھ جانے سے نالے کو 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جسکے باعث ڈرینیج نالے کا پانی تیزی سے مقامی آبادی کی طرف بڑھنے لگا ڈرینیج نالے میں شگاف پڑنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے نوٹس لیتے ہوئے شگاف پر کرنے کی ہدایت کر دی ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تحصیلدار جھٹ پٹ امداد حسین مری نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ اور ایکسین ڈرینیج محمد اسلم لونی ایکسی ویٹر مشین اور عملہ کے ہمراہ پہنچ کر شگاف پر کرنے کا کام شروع کر دیا اور مقامی آبادی کو زیر آب آنے سے بچانے کے لیے ہنگامی طور پر پانی کا رخ موڑ دیا گیا تحصیلدار امداد حسین مری نے بتایا کہ چونکہ پانی کا دباو تیز ہے ایکسی ویٹر مشین کو نیچے اتارنے میں مشکلات کا سامنا ہے عملے کی مدد سے پانی کا رخ موڑ دیا گیا جیسے ہی پانی کا دباو کم ہوگا تو شگاف کو مکمل طور پر بند کردیا جائیگا اور آئندہ دو روز تک رابطہ بائی پاس کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا جائیگا انکا کہنا تھا کہ شگاف لگنے کی بروقت اطلاع پر امدادی کارروائی شروع کی گئی جسکے باعث مقامی آبادی کو محفوظ بنا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں