حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ہوشربا مہنگائی پر تشویش کا ظہار کرتا ہے۔مہنگائی نے ہر طبقہ زندگی کے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔اشیا خوردونوش،سبزیاں اوراشیا ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کا اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔لوگ پریشان ہیں کہ بچوں کو پڑھائیں یا کھلائیں۔موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مہنگائی کع کنٹرول نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں