جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کا مقصد ان کے کام میں مداخلت کرنا ہے، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے تیایک بیان میں سپریم کورٹ کے سینئیر جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے اھلیہ محترمہ سرینہ قاضی عیسی صاحبہ کو کراچی کے ڈیفنس ھاوسنگ اتھارٹی کے گھر میں ہراساں کرنے اور غیر ضروری سوالات کے زرئیعے ایک خاتون خانہ کو ذھنی دباو میں رکھنے کا مقصد دراصل سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے فرائض میں مداخلت اور ان پر اثر انداز ھونے کی بالواسطہ کوشش و ناپاک عزائم کا حصہ ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کا آئینی و اخلاقی فرض بنتا ہے وہ اپنے ساتھی جج کے اھل خانہ پر دباو کے زرئیعے ان کے فرائض میں مداخلت کی ناکام کوشش کا نوٹس لے اور ملزمان کو عدالت کے کٹھرے میں لائے اور عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگانے کے حربوں کا جرات سے جواب دیں آئین کے آرٹیکل 190 کو بروئے کار لاکر ملک کے اداروں کو عدلیہ عظمی کی معاونت کا پابند بنایا جائے۔


