مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد یوٹیلی سٹورز کھل گئے

اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کھل گئے۔ اعلامیہ کے مطابق کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ملازمین کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ کی دسمبر 2019 کی منظوری دے دی گئی ہے،بجٹ 2019 کے مطابق تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ کی بھی منظوری دی گئی،شہید ہونے والے ورکر کیلئے شہداء پیکج کی بھی منظوری دی گئی، شہید ہونے والے ورکر کے گھر والوں کو شہید کی تنخواہ و دیگر مراعات دیئے جائینگے۔
Load/Hide Comments


