سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو بے نقاب کیاہے، پلوشہ خان
اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو ناصرف بے نقاب کیا بلکہ ان کے خلاف کارروائی کرکے ان سے گندم بھی بازیاب کی جو پرویز مشرف کے دور میں چوری ہوئی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کرنے والی بلی چینی اور گندم چوری کرنے والے چوہوں کی سہولت کار ہے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ 2018ء سے چوہا ملک کی معیشت کو تباہ کر رہا ہے۔ کورونا فنڈ سے 40ارب روپے چوری کر چکا ہے۔ اس عجیب و غریب چوہے نے کروڑوں کی گھڑی توشہ خانے میں جمع کرانے کی بجائے چھپائی ہوئی ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ چوہے کے شکار کے لئے جلد تیر کام دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہے کو نہ بھگایا گیا تو گھر کی تمام چیزیں چوری کرے گا۔
Load/Hide Comments


