مکران میں سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئی
کوئٹہ : بلوچستان کے جنوب مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے درجنوں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو گوادر کے بازاروں، سڑکوں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی اس حد تک جمع ہوگیا کہ ساحلی شہر کے ماہی گیروں نے آمدورفت کے لیے کشتیاں چلانا شروع کردیں۔ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے بھی کشتیوں کی مدد لی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان متاثر ہونے کے بعد کوئٹہ، زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت بالائی اور شمالی بلوچستان میں بدھ سے جمعے تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


