گورنر بلو چستان سے وفاقی وزیر خارجہ کی ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: گورنر بلو چستان سید ظہوراحمد آغا سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو گورنر بلو چستان سید ظہوراحمد آغا سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے کہاکہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وفا قی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم خطے میں رونما ہونے والی تمام معاشی و سیاسی تبدیلیوں سے خوب آگاہ ہیں ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں