خضدار میں اضافی فیڈرز کے قیام کا باقاعدہ آغاز،ورک آرڈر جاری
خضدار:خضدار کے عوام کی دیرینہ تمنا پوری ہونے کو ہے، خضدار میں اضافی فیڈرز کے قیام کا باقاعدہ آغاز،ورک آرڈر جاری کردیا گیا،چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان محمد عارف رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزی زہری ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئیں، شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار تفصیلات کے مطابق خضدا رمیں بجلی کی فیڈرز کی کمی دور کرنے کے لئے چار نئے فیڈرز کا اعلا ن کردیا گیا تھا جس میں کیسکوآفیسرز اور رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کی کوششیں شامل تھیں۔ بتدریج اب ان فیڈرزپرعملی طور پر تنصیب کا آغا زہونے والا ہے اس سلسلے میں سٹی فیڈرون کی منظوری کے بعد ورک آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے اسی ماہِ جنوری کام کا آغاز ہوجائیگا۔ سٹی فیڈر ون کیلئے ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی لاگت سے 8کلومیٹر تک لائن بچھائی جائیگی جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج میں واضح کمی آئیگی مذکورہ فیڈر کی تنصیب کے بعد سول کالونی سٹی تھری اور خیراوہ فیڈرزپر کام کا آغاز ہوگا۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے بھی خضدار میں عوام کی اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں سال بجٹ میں اپنے فنڈز ے رقم مختص کی تھی اور گزشتہ روز ان کی چیف ایگزیکٹو کیسکو محمد عارف سے بھی ملاقات ہوئی۔ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ نے خضدار کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ خضدار کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس پر اب عملدرآمد ہونے کا وقت آگیا ہے اور سٹی فیڈرز کی منظوری اور اس کا ورک آرڈ ر جاری ہوچکا ہے، بجلی کے پولز اور تاروں کی سپلائی باقاعدہ شروع ہوچکاہے اس فیڈر پر جنوری کی ماہ میں کام شروع ہوگا جو کہ آٹھ کلومیٹر لمبار فیڈر ہوگا جس پر ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے خرچ آئیگی انہوں نے کہاکہ سول کالونی فیڈر کے قیام کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کیا جائیگا۔ کیسکو آفیسر سیف اللہ بلوچ نے چیف ایگزیکٹو بلوچستا ن محمد عارف اور رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس مسئلے میں دلچسپی لی اور کوششیں کیئے ان کی کاوشوں کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فیڈرز کی تنصیب سے مستقبل میں سرد ی اور گرمیوں کے موسم میں عوام کو وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کسی بھی دقت کا سامنا کرنا نہیں پڑیگا۔


