چینی آبادی 2048 تک مقامی بلوچوں کی آبادی سے تجاوز کر جائے گی،نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف ا ٓف ساراوان سابق وزیراعلیٰ ورکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ چینی آبادی 2048 تک مقامی بلوچوں کی آبادی سے تجاوز کر جائے گی ہمیں سی پیک کے معاہدوں پر شدید تحفظات ہیں بلوچستان اسمبلی نے اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں معاہدے کو بلوچستان اسمبلی کو پیش کرنے کا کہا گیا تھا مگر اس پر کوئی پیش رفت نہیں معاہدہ خفیہ رکھنا دال میں کچھ کالا ہے ثابت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں