پنجگور، کورونا سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیاگزشتہ روز کراچی کے سول ہسپتال میں سابق یونین ناظم سعید نامی شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے علاقائی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سابق یونین ناظم سعید ایک ہفتے پہلے کراچی میں تھا کہ لاک ڈوان سے تنگ آکر فیملی سمیت پنجگور آیا تھا پنجگور آنے کے کچھ دن بعد ان کی حالات بگڑ گئی تھی مختلف پرائیویٹ ہسپتال کے بعد انہیں سول ہسپتال پنجگور میں علاج کیلئے بھی لایا گیا تھا لیکن کسی ذرائع نے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں کی دوسرے دن سول ہسپتال پنجگور کے ڈاکٹر کے کہنے پر انہیں کراچی سول ہسپتال ریفر کردیا گیا تھاکراچی پہنچتے ہی سول ہسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق کی کورونا وائرس سے موت واقع ہونے کے باوجود اسے حفاظتی تدابیر کے بغیر پنجگور منتقل کیا جارہا تھا کے میت کو پچاس کیلومیٹر کے فاصلے پر سبزاب کے مقام پر ضلعی انتظامیہ نے روک دیا گیا میت کو اپنے قبضے میں لے لیا انتظامیہ کے مطابق میت کی تدفین انتظامیہ کے تحت ہوگی مزید تفتیش کیلئے کورونا وائرس سے جان بحق سابق یونین ناظم سعید کے فیملی جن کے قریب رہے ہیں ایک درجن کے قریب افراد کو گرفتار کرکے چیک اپ کیلئے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے جہاں ان لوگوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیر احمد بادینی نے باقاعدہ طور پر تصدیق کردی کورونا وائرس سے جاں بحق سعید پنجگور کے علاقے گرمکان کا رہاشی ہے جو سابق یونین ناظم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں