گوادر میں چین کے جانب سے68ایکڑ پر پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال تعمیر کی جائیں گی
گوادر (آن لائن) چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) منصوبے کے تحت، چینی حکومت 68 ایکڑ اراضی پر قائم ہونے والے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کے لیے مالی معاونت کر رہی ہے جو جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ بندرگاہی شہر گوادر کے لوگوں کے لیے ہے اس منصوبے کو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)کے بزنس پلان (فیڈرل پی ایس ڈی پی)کے تحت تعمیر کیے جانے والے 50 بستروں کے ہسپتال کے فیز-II پر عمل درآمد کے لیے تجویز کیا گیا ہے، ایک سرکاری ذریعے نے میگا پراجیکٹ پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا کیونکہ کل40 مقامی ملازمتیں پیدا ہوں گی جب کہ سول ورک نومبر 2020 تک شروع ہو چکا تھا جو دسمبر 2022 تک مکمل ہونے کی امید تھی۔انہوں نے بتایا کہ چھ میں سے ایک میڈیکل بلاک)ہر 50 بستروں پر مشتمل(کے ساتھ 20 فیصد رہائشی بلاکس مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت باقی ماندہ میڈیکل بلاکس، نرسنگ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، میڈیکل کالج، سنٹرل لیبارٹری اور دیگر متعلقہ سہولیات طبی آلات اور مشینری کی فراہمی کے ساتھ تعمیر کی جائیں گی۔اس منصوبے کی تخمینہ لاگت US$100 ملین تھی جس پر عملدرآمد کرنے والی کمپنی اور اسپانسرز بشمول GDA، چینی حکومت کی گرانٹ سپروائزنگ ایجنسی، منصوبہ بندی اور ترقی کا محکمہ، حکومت بلوچستان، اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے ذریعے مشترکہ طور پر عمل میں لایا جائے گا۔


