کراچی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی :ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں شہر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت حالات اور کورونا کیسز کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، شہری اگر چاہتے ہیں کہ سخت فیصلے نہ ہوں تو حکومت کا ساتھ دیں اور مدد کریں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایک بار پھر کہا کہ شہری ویکسینیشن کرائیں، اور ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر اسپتالوں پر کورونا مریضوں کادباؤ نہ رہا تو صورتحال ایسی ہی نارمل رہ سکتی ہے، تاہم حکومت زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں