بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 33661ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے361ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ80افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار4مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33261ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد33ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.55فیصدریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں