احمد نواز بلوچ کے بھائی میر غلام جیلانی بلوچ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ سے انکے بھائی میر غلام جیلانی بلوچ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کے بھائی میر غلام جیلانی بلوچ کے انتقال کو سن کر دکھ اور افسوس ہوا مرحوم غلام جیلانی بلوچ نے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے ہی بلوچ قومی کی خدمت کا آغاز کیا اور آخری دم تک متحرک تھے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں