ڈاکٹرز ہمارے قومی ہیروز

تحریر: شعیب عبدالعیم
ڈاکٹرز انسانی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹرز دن رات محنت کر کے ایک مقام پر پہنچ کر اپنی قوم و ملک کی خوشحالی اور صحت مندی کے لئے کوشاں ہیں مگر انہی ڈاکٹر وں پر کبھی لاٹی چارچ کیا جاتا ہے تو کبھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آج کوئٹہ میں صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال میں ضروریات کے مطابق ادویات اور دیگر ضروری سامان نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہمارے ہسپتالوں میں ضروریات کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے ہم پچھلے کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں جہاں ڈاکٹروں کے پْرامن احتجاج پر پولیس نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کو بہت گہری چوٹیں آئیں۔
ڈاکٹرز اپنے عوام کی سہولیات کی خاطر احتجاج میں تھے کہ ضرورت کے وقت اگر کسی مریض کو ادویات نہ ملیں تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے اور اس ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے مگر اس بات سے مجھے بہت رنج محسوس ہوا کہ حکومت کو ان کے مسائل فی الفور حل کرنے چاہیے تھے مگر اس کی بجائے ان کو لاٹھی چارج اور حوالات میں بند کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
بلوچستان حکومت اتنی نااہل ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل بغیر احتجاج اور دھرنے کے نہیں ہوسکتا۔حکومت کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کبھی سٹوڈنٹس تو کبھی ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے مسائل کا حل ہونے کی بجائے مزید شدت آجاتی ہے۔
اگر اس طرح کے واقعات بار بار پیش آئیں گے تو آنیوالی نوجوان نسل بھی طب کے شعبے سے مایوس ہوکر دور ہوجائیگی۔ اختتام میں بلوچستان حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے غریب دوست ڈاکٹروں کی عزت و احترام کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ایک اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور دوسرا انہی ڈاکٹروں کی لگن و محنت سے ہم صحت مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں