بلوچستان حکومت معمالات سے بے خبر،پوری توجہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر ہے، آغا محمود شاہ

خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت ایک غیر سنجیدہ حکومت اور معمالات سے بے خبر حکومت ہے اس کا پورا زور پوسٹنگ و ٹرانسفر پر لگی ہوئی ہے معاملات کی نزاکت کا اس حکومت کو ہر گز اداراک نہیں ایک حکومت کے اندر کئی مختلف سوچ ہیں ہر ایک کی تر جیحات الگ الگ ہیں انہوں نے کہا کہ قلات ڈویثرن جو خود وزیر اعلی ٰ بلوچستان کا ڈویثرن بھی ہے لیکن اس ڈویثرن کے معاملات کے بارے میں بھی وزیر اعلی ٰ بے بس ہیں انہوں نے کہا اس وقت پاکستان سمیت پورے دنیا میں ایمرجنسی لگی ہوئی حکومتیں اپنی پوری قوت کورونا کے وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے وقف کیا ہے اس کے خلاف منصوبہ سازی کے لئے وقف کیا ہے ایسی حالات میں بلوچستان میں حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز حساس ڈویثرن قلات ڈویثرن کے کمشنر کو ایک قریبی رشتہ دار کو محض نوازنے ایدجسٹ کرنے کے لئے ٹر انسفر کیا گیا اس کے علاوہ اس کے کوئی اور وجوہات ہر گز نہیں تھے اس بارے میں خود وزیر اعلی ٰ بلوچستان کو اعتماد میں لینے کی زحمت نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ قلات کا ڈویثرن ہر اعتبار سے حساس ہے اور کورنا کے حوالے سے بھی کیونکہ ایران کے زائرین کے گذر نے کے راستے قلات ڈویثرن سے جاتے ہیں اور اسی طرح یہ ڈویثرن کوئٹہ سے اور کراچی سے منسلک ہے جس وجہ سے اس کو حساس قرار دیا گیا تھا اس ڈویثرن میں معالات کو انتظامیہ اچھی سمت لے جارہا تھا لیکن اچانک اس ڈویثرن کے انتظامی سربراہ کو بلا وجہ ٹر انسفر کیا گیا اب نیا آفیسر جو آئیگا اس کو خود سمجھنے کے لئے ایک مدت درکار ہوگی جب تک معاملات کو کورونا کے حوالے سے خرابی کا سامنا کرنا پڑیگا جو ایک انتظامی المیہ ہوگی اس لئے عدالت سے اور خود سے مطالبہ ہے کہ قلات ڈویثرن کے حسا س حالات کی وجہ سے اس ٹرانسفر کو واپس کیا جائے یا پھر عدالت اس بارے میں از خود نوٹس لیکر معاملات کو سدہار دیں جو وقت و حالات کا اہم ترین تقاضہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں