احساس پروگرام کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ کاجوابدہ کون ہے، بختاور بھٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احساس پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ کا جوابدہ کون ہے۔ایک بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ جس طرح خواتین کی قطاریں لگوائی گئیں اس سے کورونا تو پھیلنا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی اور شفافیت کی وجہ سے نقد رقم تقسیم کئے بناپروگرام چلایا۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ فوٹو سیشن کیلئے وبا کے دوران غریب خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرکے رقم تقسیم کی، خواتین کو قطاروں میں لگانے کا نتیجہ وبا کا پھیلاؤ تو ہونا ہی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں