پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ کورونا کا شکار

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لالہ اسد اللّٰہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 378 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں