مولانا لیبیا سے اور نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں، فرخ حبیب
اسلام آباد :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان لیبیا سے اور نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں‘مریم نواز بتائیں بھون داس کون تھا؟ جو ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ڈالتا رہا ہے‘رپورٹ میں کہاں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو بھارت یا اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے؟‘بے بنیاد الزام لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ منگل کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان لیبیا سے اور نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں۔ مریم نواز بتائیں بھون داس کون تھا؟ جو ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ڈالتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ رپورٹ میں کہاں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو بھارت یا اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے؟۔ تحریک انصاف اپنے اکاؤنٹس سامنے لے آئی ہے۔ بلاول اور مریم بھی اپنی تفصیلات بتائیں۔ پیپلز پارٹی نے 11 اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے حساب لے۔ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے ہمارے خلاف الیکشن کمیشن میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔


